26 فروری، 2026، 12:39 PM

ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش، ڈچ سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ طلبی

ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش، ڈچ سفیر کی ایرانی وزارت خارجہ طلبی

ایرانی وزارت خارجہ نے ممنوعہ اشیاء کی اسمگلنگ کی کوشش پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے نیدرلینڈز کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران نے نیدرلینڈز کے سفارت کار کی جانب سے ممنوعہ اشیا ملک میں داخل کرنے کی مبینہ غیر قانونی کوشش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سفیر ایمل ڈی بونٹ کو طلب کرکے سخت احتجاج کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ضبط کی گئی کھیپ ایک ڈچ سفارت کار سے منسوب تھی جس میں ایسی اشیا شامل تھیں جن کی درآمد اور استعمال ایرانی قوانین کے تحت ممنوع ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ اس معاملے میں تمام قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ضبط شدہ سامان سے متعلق کارروائی سفارتی تعلقات سے متعلق ویانا کنونشن، بالخصوص آرٹیکل 36(2)، کی دفعات کے مطابق انجام دی گئی اور تمام متعلقہ سفارتی پروٹوکول کا اطلاق کیا گیا۔

ایران نے اس اقدام کو مروجہ قانونی اور سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تاہم ضبط شدہ اشیا کی نوعیت یا ممکنہ آئندہ اقدامات کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

News ID 1938277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha

    تبصرے

    • عابد حسین PK 20:32 - 2026/02/26
      0 0
      ایران کو بیرونی سے زیادہ اپنی اندرونی سلامتی پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے منافقین اندر سے وار کرنے کی کوشش کریں گے