16 فروری، 2026، 2:21 PM

برطانیہ نے نوجوانوں کی بے روزگاری میں پورے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانیہ نے نوجوانوں کی بے روزگاری میں پورے یورپ کو پیچھے چھوڑ دیا

برطانیہ میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح پہلی مرتبہ یورپی یونین کی اوسط سے تجاوز کر گئی ہے، جسے ماہرین تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور یہ پہلی بار یورپی اتحاد کی اوسط سے زیادہ ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کے جاری کردہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سولہ سے چوبیس سال کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح پچھلے جولائی، اگست اور ستمبر کے تین مہینوں کے دوران پندرہ اعشاریہ تین فیصد تک پہنچ گئی، جبکہ یورپی اتحاد کی اوسط پندرہ فیصد ہے۔

سن دو ہزار میں اعداد و شمار کے اندراج کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ برطانیہ میں نوجوانوں کی بے روزگاری کی شرح یورپی اتحاد کی اوسط سے بڑھ گئی ہے۔

کیتھرین مین جو بینک آف انگلینڈ کی سینئر عہدیدار ہیں، نے واضح کیا کہ حکومتی پالیسیوں نے نوجوانوں میں بے روزگاری کے اضافے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔

News ID 1938094

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha