13 فروری، 2026، 5:38 PM

انتباہ! پانچ برس میں تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان

انتباہ! پانچ برس میں تیسری عالمی جنگ کا خدشہ، ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا امکان

حالیہ بین الاقوامی ایک سروے میں چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق آئندہ پانچ برس کے اندر تیسری عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کا بھی امکان موجود ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک بین الاقوامی سروے نے عالمی سطح پر تشویش کی نئی لہر پیدا کر دی ہے، جس کے مطابق مغربی ممالک کے قابل ذکر شہری آئندہ پانچ برس میں تیسری عالمی جنگ کے خدشے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔

میگزین پولیتیکو کی جانب سے کیے گئے اس سروے میں امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نتائج کے مطابق تقریباً نصف امریکی شہریوں کا ماننا ہے کہ آئندہ پانچ سال میں عالمی جنگ چھڑ سکتی ہے، جبکہ برطانیہ اور فرانس میں 43 فیصد اور جرمنی میں 40 فیصد افراد نے بھی اسی خدشے کا اظہار کیا۔

سروے سے یہ بھی معلوم ہوا کہ کم از کم ایک تہائی افراد ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال کو بھی ممکن قرار دیتے ہیں، جو عالمی سلامتی کے حوالے سے ایک سنگین اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ موجودہ عالمی کشیدگیوں نے عوامی سطح پر بھی عدم تحفظ کے احساس کو بڑھا دیا ہے۔

News ID 1938035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha