مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اعتراف کیا ہے کہ امریکی دھمکیوں اور خطے میں امریکی بحری جہازوں کی موجودگی کے باوجود ایران میں 22 بہمن کی ریلیاں عوامی استقامت اور مزاحمت کی علامت تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ایرانی عوام نے بدھ کے روز 1979 کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ریلیوں کے ذریعے منائی۔ رپورٹ میں اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ یہ ریلیاں ایسے وقت میں ہوئیں جب ایک طرف امریکہ کی جانب سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں اور دوسری جانب تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہو رہا تھا۔
اخبار کے مطابق، ایرانی عوام کی سڑکوں پر موجودگی دراصل ان کی استقامت اور ثابت قدمی کا عملی اظہار تھی۔
آپ کا تبصرہ