مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ یورپ اپنا مشترکہ مالی نظام متعارف کرکے ڈالر کی اجارہ داری ختم کرنے کی کوشش کرے۔
فنانشل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ میں ایسی حکومت کا سامنا ہے جو یورپ کے ساتھ دشمنی کا برملا اعتراف کرتی ہے اور یورپی یونین کی تحقیر کرتے ہوئے اس کو توڑتا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کو یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ گرین لینڈ پر امریکہ کے ساتھ کشیدگی سے ٹیکنالوجی اور تجارت کا سلسلہ ختم ہوگا۔
آپ کا تبصرہ