12 جنوری، 2026، 2:04 PM

برطانوی سفیر ایرانی وزارتِ خارجہ طلب

برطانوی سفیر ایرانی وزارتِ خارجہ طلب

لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر حملے کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لندن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے پر ایران مخالف عناصر کے حملے اور پرچم ایران کی بے حرمتی نیز برطانوی وزارت خارجہ کے مداخلت پسندانہ بیان کے بعد تہران میں برطانیہ کے سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گيا۔

 ایران کی وزارت خارجہ میں برطانوی سفیر کو طلب کرکے اسلامی جمہوریہ ایران کے سخت اعتراض سے آگاہ کیا گیا۔

 ایران کی وزارت خارجہ کے شعبہ یورپ کے ڈائریکٹر جنرل نے ایران کے سفارت خانے کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرنے میں برطانوی پولیس کو قصور وار قرار دیا اور کہا کہ سفارت خانے، سفارتکاروں، عام ملازمین اور برطانیہ میں ایران کے سبھی سفارتی مراکز کے تحفظ کی ذمہ داری برطانوی حکومت کی ہے۔

 تہران میں برطانوی سفیر نے لندن میں ایران کے سفارت خانے پر حملے کو افسوسناک قرار دیا اور وعدہ کیا کہ ایران کے اعتراض سے لندن حکومت کو جلد سے جلد مطلع کردیں گے۔

News ID 1937656

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha