مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور عراق کے اعلیٰ فوجی و سلامتی حکام نے سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانے، اسمگلنگ کے خلاف مؤثر مشترکہ اقدامات اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے تعاون میں اضافے پر زور دیا ہے۔
عراقی دارالحکومت بغداد میں ایران کے فوجی اتاشی میجر جنرل مجید قلیپور اور عراق کے قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور ہم آہنگی سرحدی سلامتی اور علاقائی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔
ذرائع کے مطابق، ملاقات میں اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ حکمت عملی، سرحدی نگرانی کے نظام کو بہتر بنانے، اور سیکیورٹی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران اور عراق عسکری و سلامتی تعاون کو نئے مراحل تک لے جانے کے خواہاں ہیں، جس میں عسکری تحقیق، مطالعات، معلومات کے تبادلے اور تجربات سے استفادہ جیسے شعبے شامل ہیں۔
آپ کا تبصرہ