3 جنوری، 2026، 1:16 PM

وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وینزویلا میں کی گئی یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اشتراک سے انجام دی گئی، جبکہ اس حوالے سے مزید تفصیلات آج بعد ازاں پریس کانفرنس میں جاری کی جائیں گی۔

وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو گرفتار کر لیا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

تاہم تاحال وینزویلا کی حکومت کی جانب سے اس دعوے کی نہ تو تصدیق کی گئی ہے اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

بین الاقوامی مبصرین کے مطابق اس بیان کے بعد خطے کی صورتحال اور عالمی ردعمل پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

News ID 1937492

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha