مہر خبررساں ایجنسی، مانیٹرنگ ڈیسک: ایران میں جمعہ ہفتے کا آخری دن ہوتا ہے. مہر نیوز کی جانب سے اس دن پورے ہفتے کے دوران ملک میں رونما ہونے والی اہم سیاسی، اقتصادی، سماجی اور علاقائی تبدیلیوں کا جائزہ پیش کیا جاتا ہے۔
اس رپورٹ میں ہفتے کی اہم خبروں کو سادہ اور قابل اعتماد انداز میں جمع کیا جاتا ہے، تاکہ قارئین آسانی سے سمجھ سکیں کہ پچھلے سات دنوں میں ایران کی سیاست، معیشت، سماجی حالات اور عالمی تعلقات میں کیا اہم تبدیلیاں ہوئیں۔
ایران میں غیر ملکی سامان کی ٹرانزٹ 8 ماہ میں 1 کروڑ 35 لاکھ ٹن تک پہنچ گئی
ایران کی اسلامی جمہوریہ کسٹمز انتظامیہ کے مطابق، موجودہ ایرانی کیلنڈر سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران ایران کے ذریعے غیر ملکی سامان کی ٹرانزٹ کا حجم 1 کروڑ 35 لاکھ ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایران میں مقامی طور پر تیار کردہ شپ برج سمیولیٹر کی رونمائی
ایران میں مکمل طور پر مقامی سطح پر تیار کردہ ایک جدید شپ برج سمیولیٹر متعارف کرا دیا گیا ہے، جسے بحری شعبے کے لیے ایک جامع تربیتی حوالہ قرار دیا جارہا ہے۔ حکام کے مطابق یہ نظام 300 مختلف اقسام کے بحری جہازوں کی نقل تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ سمیولیٹر لائف بوٹس سے لے کر بڑے بلک کیریئر جہازوں اور فوجی جنگی بحری جہازوں تک کی مشق کروانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث اسے سول اور فوجی بحری تعلیم و تربیت دونوں میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ایران 28 دسمبر کو مقامی طور پر تیار کردہ تین سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے کے لیے تیار
ایرانی خلائی ایجنسی کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران 28 دسمبر کو مقامی سطح پر تیار کردہ تین سیٹلائٹس خلا میں روانہ کرے گا۔
حسن سالاریہ کے مطابق، روس کے ووستوچنی کاسمودروم سے سویوز لانچ وہیکل کے ذریعے سیٹلائٹ کو لانچ کیا جائے گا۔ ان سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار میں تقریباً 500 کلومیٹر کی بلندی پر رکھا جائے گا۔
ایران کے جوہری پروگرام پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ایران کے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایروانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے ہے۔
خلیج فارس میں ایک اور آئل ٹینکر تحویل میں لیا گیا
سپاہ پاسداران انقلاب کی بحریہ نے خلیج فارس میں آبنائے ہرمز کے علاقے میں ایک اور آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
سپاہ پاسداران کی بحری فورسز نے ایک منظم کارروائی کے دوران مشکوک جہاز کو روکا جو 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن لے جا رہا تھا۔
حکام کے مطابق، اس ٹینکر پر موجود عملے میں 16 غیر ایرانی ملاح شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یوریشیائی ممالک کو ایران کی برآمدات 1.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں
ایرانی اداره برائے فروغ برآمدات کے ایک اعلی عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ رواں ایرانی کیلنڈر سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران ایران نے یوریشین اکنامک یونین کے رکن ممالک کو 1.2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی برآمدات کی ہیں۔
ادارے میں یوریشیائی امور کی سیکریٹری الہام حاجی کریمی کے مطابق، 21 مارچ سے 22 اکتوبر 2025 کے درمیان ایران سے یوریشیائی یونین کے رکن ممالک کو 1 ارب 26 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی غیر تیل مصنوعات برآمد کی گئیں۔
آپ کا تبصرہ