18 دسمبر، 2025، 8:10 PM

مشہد مقدس میں پانچویں بین الاقوامی اربعین کانفرنس کی اختتامی تقریب:

اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں

اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں

پانچویں بین الاقوامی اربعین ثقافتی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اربعین کمیٹی کے سربراہ نے نے کہا کہ خطے میں حالات کشیدہ ہونے کے باوجود رواں سال ایران اور عراق میں تاریخ کا سب سے محفوظ اربعین منعقد ہوا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت داخلہ ایران کے سیکیورٹی امور کے نائب وزیر اور مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ علی اکبر پورجمشیدیان نے کانفرنس کے منتظمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اربعین ایک عظیم عوامی، ثقافتی اور عالمی تحریک ہے، جس کی اسٹریٹجک اہمیت کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ اربعین مارچ بنیادی طور پر ایک ثقافتی تحریک ہے اور اس سے جڑی تمام خدمات، سیکیورٹی اور انتظامی اقدامات کو ثقافتی پہلو کے ساتھ جوڑا جانا چاہیے اور یہی پالیسی ایران کی مرکزی اربعین کمیٹی کی ہے، جس پر عراق میں بھی سنجیدگی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

پورجمشیدیان نے کہا کہ اربعین ایک مکمل طور پر عوامی تحریک ہے اور حکومتوں کا کردار صرف انتظامی امور تک محدود ہے۔

مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ خطے میں حالات کشیدہ ہونے کے باوجود رواں سال ایران اور عراق میں تاریخ کا سب سے محفوظ اربعین منعقد ہوا، جہاں کوئی بھی سیکیورٹی واقعہ پیش نہیں آیا۔ یہ کامیابی دونوں ممالک کے سیکیورٹی اور عسکری اداروں کے قریبی تعاون کا نتیجہ ہے۔

اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں

انہوں نے کہا کہ اربعین صرف شیعہ مسلمانوں یا ایران و عراق تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک عالمی تحریک ہے، جس میں مختلف اسلامی مکاتبِ فکر، دیگر مذاہب اور ایشیا، افریقہ اور قفقاز کے ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

پورجمشیدیان نے کہا کہ اربعین کے سفر میں مختلف سیاسی، ثقافتی اور مذہبی نظریات رکھنے والے افراد ایک ہی پرچم تلے جمع ہوتے ہیں، یہاں تک کہ سنی اکثریتی علاقوں اور اقلیتی برادریوں جیسے آرمینی اور آشوری افراد کی جانب سے بھی زائرین کی خدمت کے مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کانفرنسوں کی ایک اہم ذمہ داری اربعین کے نعرے کی سائنسی اور فکری وضاحت ہے، جو گہرے مطالعے اور بالخصوص ایران اور عراق جیسے مزاحمتی محور کے ممالک کی شمولیت سے طے کیا جانا چاہیے تاکہ اربعین کا عالمی پیغام درست انداز میں دنیا تک پہنچ سکے۔

اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں

مرکزی اربعین کمیٹی کے سربراہ نے عراق کی عوام، مذہبی قیادت، علما، حکام اور مقدس مقامات کے منتظمین کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی پالیسی یہ ہے کہ عراق میں اربعین کے انتظامات میں کوئی مداخلت نہ کی جائے اور مکمل اختیار عراقی حکومت اور عوام کے پاس رہے۔ ایران صرف درخواست کی صورت میں مخلصانہ تعاون فراہم کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ اربعین میں تقریباً 38 لاکھ ایرانی زائرین نے شرکت کی، جو پچھلے برسوں کے مقابلے میں چار فیصد اضافہ ہے، جبکہ آئندہ برسوں میں زائرین کی تعداد میں 5 سے 10 فیصد اضافے کے پیش نظر منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

پورجمشیدیان نے کہا کہ مرکزی اربعین کمیٹی کی اولین ترجیح یہ ہے کہ زائرین کو آسان، کم خرچ، محفوظ اور باوقار سفر کی سہولت فراہم کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمیٹی کے تمام اجلاس امام حسین علیہ السلام کی یاد سے شروع کیے جاتے ہیں تاکہ فیصلے خلوص اور خدمت کے جذبے کے ساتھ کیے جائیں۔

اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرکاری نشریاتی ادارے کے نائب سربراہ محسن برمہانی نے کہا کہ سرکاری میڈیا اربعین کو ایک تہذیبی اور تمدنی تحریک سمجھتا ہے اور اسی بنیاد پر سال بھر کی منصوبہ بندی کی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اربعین کے لیے مستقل سیکریٹریٹ قائم کیا گیا ہے اور ہر سال واپسی کے فوراً بعد اگلے سال کی تیاری شروع کر دی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری میڈیا صرف اپنی داخلی صلاحیتوں تک محدود نہیں بلکہ دیگر میڈیا اداروں سے بھی تعاون کرتا ہے، جن میں اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلز کی تنظیم اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ہر سال اربعین کے بعد جائزہ اجلاس منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کمزوریوں کو دور کیا جا سکے۔

اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں

برمہانی نے کہا کہ ملک کے معروف دستاویزی فلم ساز محبت اور عقیدت کے ساتھ امام حسین علیہ السلام کے لیے بلا معاوضہ دستاویزی فلمیں تیار کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اربعین سے بیس روز قبل براہِ راست نشریات کا آغاز کر دیا جاتا ہے تاکہ مکمل میڈیا کوریج ممکن ہو سکے۔

اسلامی ریڈیو اور ٹی وی چینلز کی تنظیم کے سربراہ حجت الاسلام کریمیان نے کہا کہ انہیں بصیرت اور شعور کی خدمت کا موقع ملنے پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اربعین کے راستوں میں آج مزاحمت کا پیغام ہر جگہ نمایاں ہے اور یہ سب ثقافتی اور میڈیا کارکنوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اربعین حسینی مکمل طور پر عوامی تحریک ہے/ اربعین کے موقع پر ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں

انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس عظیم تحریک کو عوامی شعور میں بدلنے کا سفر ابھی مکمل نہیں ہوا، تاہم ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ اور مشترکہ کوششوں سے اس ہدف کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کے لیے ثقافتی نذرانے کو ایک مستقل روایت بنانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

کریمیان نے کہا کہ میڈیا کے شعبے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور اربعین دنیا کا سب سے بڑا میڈیا آپریشن بن چکا ہے، جبکہ دشمن اس پیغام کو دنیا تک پہنچنے سے روکنے کی کوشش کرتا ہے کیونکہ وہ مزاحمتی فکر سے خوفزدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب عراقی عوام کے مہمان ہیں اور اربعین کی میزبانی عراقی عوام کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عراقی قوم اور حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس میزبانی کا احترام ہم سب پر لازم ہے۔

News ID 1937174

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha