مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور کاظم غریبآبادی نے کہا ہے کہ آئی اے ای اے بورڈ آف گورنرز کی جانب سے ایران کے خلاف کسی بھی نئی قرارداد کی صورت میں بھرپور ردعمل سامنے آئے گا۔
بین الاقوامی کانفرنس “International Law Under Attack: Aggression and Defense” کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تین یورپی ممالک نے اپنی غلط پالیسیوں اور مسلسل ناکامیوں کے باعث خود کو ایران کے ساتھ سفارت کاری سے عملاً الگ کردیا ہے، اور اب ویانا میں اپنی ناکامیوں کا ازالہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واشنگٹن ایران کی ایٹمی تنصیبات پر ہونے والی ہر قسم کی جارحیت کا مکمل قانونی ذمہ دار ہے۔
غریبآبادی کا کہنا تھا کہ اسنیپ بیک میکانزم سے وہ نتائج نہیں مل سکے جن کی مغربی ممالک توقع کر رہے تھے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی نئی قرارداد پر موثر ردعمل دے گا۔
نائب وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران نے آئی اے ای اے کے ساتھ نیک نیتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قاہرہ میں ایک معاہدہ کیا، مگر اگر نئی قرارداد منظور ہوئی تو ایران ایجنسی کے ساتھ اپنے تعاون اور تعامل کا ازسرِ نو اور بنیادی جائزہ لے گا۔
آپ کا تبصرہ