14 نومبر، 2025، 1:58 PM

دوبارہ جارحیت کی صورت میں سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، جنرل موسوی کا انتباہ

دوبارہ جارحیت کی صورت میں سخت اور تباہ کن جواب دیا جائے گا، جنرل موسوی کا انتباہ

سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ جنرل موسوی نے کہا کہ دشمن کو ایران کے خلاف کسی بھی حملے سے پہلے اس کے سنگین اور فیصلہ کن نتائج پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی فضائیہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل سید مجید موسوی نے دشمن کو انتباہ کیا ہے کہ ایران کے خلاف نئی مہم جوئی اور دوبارہ جارحیت کی صورت میں دشمن کو سخت جواب دیا جائے گا۔

جنرل سید مجید موسوی نے کہا کہ ایران کے خلاف کوئی بھی مخاصمت آمیز اقدام کی صورت میں سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ دشمن کو اس سے پہلے کئی مرتبہ سوچنا چاہیے۔

انہوں نے شہداء کو ایران کی دفاعی طاقت کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے راستے کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔

 جنرل موسوی نے شہید حسن تہرانی مقدم کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جنہیں ایران کے میزائل پروگرام کا بانی اور دوراندیش عسکری مفکر مانا جاتا ہے۔ 

شہید تہرانی مقدم نے 1980 کی دہائی کی مسلط شدہ جنگ کے دوران ایرانی میزائل نظام کی داخلی بنیاد رکھی اور ایرو اسپیس فورس کے متعدد اہم کمانڈروں کی تربیت بھی کی۔

News ID 1936486

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha