13 نومبر، 2025، 4:50 PM

اسلامک گیمز، ایرانی خاتون کھلاڑی گلشاد نژاد نے کراٹے میں گولڈ میڈل جیت لیا

اسلامک گیمز، ایرانی خاتون کھلاڑی گلشاد نژاد نے کراٹے میں گولڈ میڈل جیت لیا

گلشاد نژاد نے خواتین -61 کلوگرام فائنل میں ترکی کی وفا محجوب کو شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ صالح اباذری نے مردوں کے +84 کلوگرام کی کیٹیگری میں سلور میڈل جیتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی خاتون کھلاڑی عاطوسا گلشاد نژاد نے اسلامی یکجہتی گیمز 2025 میں سونے کا تمغہ جیت لیا ہے۔

گلزار نژاد نے خواتین -61 کلوگرام کے فائنل میں ترکی کی وفا محجوب کو 7-4 سے شکست دی۔ کانگو کی ڈزیو یومبی نیلی نے سوڈان کی رمتولیے سیلا کو 6-4 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

دوسری جانب ایران کے صالح اباذری نے بھی مردوں کے +84 کلوگرام کی کٹیگری کے فائنل میں سعودی عرب کے سناد سفیانی سے 4-0 کی شکست کے بعد سلور میڈل جیتا۔

چھٹے اسلامی یکجہتی گیمز میں 57 ممالک کے 3,000 سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، جو 25 کھیلوں میں اپنی مہارت اور قابلیت کا مظاہرہ کرکے اسلامی دنیا  کے کھیلوں کے بڑے ایونٹ میں اعزازات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

News ID 1936467

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha