5 نومبر، 2025، 10:56 AM

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف دو روزہ دورے پر پاکستان روانہ

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف بدھ کی صبح پاکستان کے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کی باضابطہ دعوت پر اسلام آباد کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی اسپیکر ایک اعلیٰ سطحی پارلیمانی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں وہ پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان کے وزیراعظم سمیت اعلیٰ سیاسی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران محمد باقر قالیباف لاہور اور کراچی بھی جائیں گے، جہاں وہ ثقافتی و اقتصادی مراکز کے نمائندوں، علماء، دانشوروں، تاجروں اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔

ایرانی اسپیکر کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

News ID 1936316

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha