مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی صوبہ الانبار میں حشد شعبی نے صوبے کے مغربی حصے میں چار اہم بیابانی علاقوں کو داعش کے ٹھکانوں سے کلیئر کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ جن علاقوں میں یہ آپریشن کیا گیا ان میں الشہبانی، الام الوحوش، ابو جرد اور صعدان شامل ہیں، جہاں دشوار گزار علاقوں اور پیچیدہ غاروں و سرنگوں کی موجودگی کے سبب داعش کے عناصر محفوظ ٹھکانوں میں چھپ کر رہتے تھے۔
حشد الشعبی کی یہ کارروائی سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم سمجھی جا رہی ہے۔
آپ کا تبصرہ