25 اکتوبر، 2025، 10:19 AM

نیتن یاہو پر عدم اعتماد میں اضافہ، 52 فیصد عوام مخالف، صیہونی سروے

نیتن یاہو پر عدم اعتماد میں اضافہ، 52 فیصد عوام مخالف، صیہونی سروے

غاصب اسرائیلی ٹی وی چینل کے ایک تازہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ صیہونی عوام کی اکثریت آئندہ انتخابات میں نیتن یاہو کی امیدواری کی مخالف ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے ایک حالیہ سروے کے مطابق، صیہونی عوام کی اکثریت نے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی آئندہ انتخابات میں شرکت کی مخالفت کی ہے۔

سروے کے نتائج کے مطابق 52 فیصد شرکاء نیتن یاہو کی نامزدگی کے مخالف جبکہ صرف 41 فیصد ان کے حامی ہیں۔

خیال رہے کہ نیتن یاہو نے حال ہی میں نومبر 2026 کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ وہ بدعنوانی کے مقدمات اور سیاسی بحرانوں سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلسل جنگی فضا پیدا کرتے ہیں۔

News ID 1936110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha