23 اکتوبر، 2025، 12:27 PM

سوڈان، خرطوم ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

سوڈان، خرطوم ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ

سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جمعرات کی صبح آر ایس ایف نامی فورسز کے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو جمعرات کی صبح Rapid Support Force (تیز رفتار فورسز) نامی فورسز کے ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، ڈرونز کی پرواز کے ساتھ ہی شہر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

سوڈانی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملے تیز رفتار فورسز (Rapid Support Forces) کی جانب سے کیے گئے، تاہم ہوائی اڈے کی پروازوں پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جنرل عبدالفتاح البرہان کی زیرِکمان سوڈانی فوج اور "حمیدتی" کی قیادت میں تیز رفتار فورسز کے درمیان شہر الفاشر میں شدید لڑائی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں دونوں دھڑوں کے درمیان اقتدار کی کشمکش ختم نہیں ہو سکی۔ اقوام متحدہ کے مطابق، اس لڑائی نے اب تک 80 لاکھ سے زائد افراد کو بے گھر کر دیا ہے، جبکہ 2.5 کروڑ شہری انسانی بحران کا شکار ہیں اور 1.8 کروڑ افراد قحط کے خطرے سے دوچار ہیں۔

اگرچہ اب تک کئی بار جنگ بندی کے اعلانات ہوئے، لیکن فریقین نے بارہا ان معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

News ID 1936084

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha