12 اکتوبر، 2025، 2:03 AM

مصر میں قطری وفد کی گاڑی کو حادثہ، متعدد جانبحق

مصر میں قطری وفد کی گاڑی کو حادثہ، متعدد جانبحق

مصر میں قطر کے وزیراعظم کے ہمراہ موجود وفد کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں چند افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شرم الشیخ (مصر) میں قطر کے وزیراعظم کے ہمراہ موجود وفد کی گاڑی کو پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں چند افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

 بعض عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق، جانبحق ہونے والوں کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے، جب کہ زخمیوں میں سے کچھ کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ (ICU) میں منتقل کیا گیا ہے۔

 ریڈیو الاقصی کے مطابق، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب قطری وفد شرم الشیخ کے قریب ایک سرکاری قافلے میں سفر کر رہا تھا۔

 قطری ذرائع ابلاغ نے تاحال اس واقعے پر کوئی سرکاری مؤقف یا تفصیل جاری نہیں کی۔

News ID 1935891

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha