25 ستمبر، 2025، 7:58 PM

فلسطینی سنائپر کی فائرنگ کے ہاتھوں غاصب صہیونی فوجی کی ہلاکت

فلسطینی سنائپر کی فائرنگ کے ہاتھوں غاصب صہیونی فوجی کی ہلاکت

ایک فلسطینی سنائپر نے کامیابی کے ساتھ دور سے ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنایا اور اسے ہلاک کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غاصب اسرائیلی فوج نے شمالی نوار غزہ میں خصوصی یونٹ سے تعلق رکھنے والے ایک فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ویب سائٹ "ٹائم آف اسرائیل" نے ابتدائی تحقیقات کے حوالے سے بتایا کہ ہلاک ہونے والا فوجی ایک حفاظتی نقطے پر تعینات تھا جہاں اسے فلسطینی سنائپر نے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق، فوجی کو دور سے نشانہ بنایا گیا اور فلسطینی شخص وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔

صہیونی ذرائع نے اطلاع دی کہ فوج نے فوری طور پر علاقے کو کلیئر کیا، لیکن سنائپر کو گرفتار نہیں کر سکی۔ بعد ازاں اسرائیلی فوج نے علاقے پر شدید گولہ باری کی، مگر اپنے ہدف کو حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

News ID 1935573

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha