مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے امریکی وفد خصوصاً نمائندہ ٹام باراک کی جانب سے لبنانی صحافیوں کی توہین پر سخت تنقید کی ہے۔ یہ واقعہ لبنان کے صدارتی محل میں پیش آیا۔
حزب اللہ نے کہا کہ امریکہ کا یہ رویہ، جو تکبر اور طاقت کے گھمنڈ پر مبنی ہے، کوئی نئی بات نہیں۔ لبنانی حکام کو چاہیے کہ وہ فوراً امریکی سفیر کو طلب کریں اور اس رویے پر سرزنش کریں۔
یاد رہے کہ امریکی نمائندہ ٹام باراک نے صدارتی محل بعبدا میں صحافیوں سے بدسلوکی کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیسے ہی حالات خراب اور رویے حیوانی ہوجائیں گے، ہم یہاں سے نکل جائیں گے۔
واقعے کے بعد لبنان کے صدارتی دفتر نے اس واقعے کو غیر ارادی قرار دیا ہے۔
آپ کا تبصرہ