مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف آپریشن میں مصروف ایک اور صہیونی فوجی افسر نے خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ افسر غزہ کے خلاف جنگ میں اپنے ساتھیوں کی ہلاکتوں کے بعد شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار تھا۔
صہیونی میڈیا نے بتایا کہ اس سال اب تک اسرائیلی فوج کے 22 افسران اور عام اہلکاروں نے خودکشی کی ہے۔
اسرائیلی فوج کی داخلی تحقیقات کے نتائج کے مطابق، شدید ذہنی دباؤ، لگاتار تھکن اور غزہ میں میدان جنگ کے دوران پہنچنے والے صدمے نے فوجیوں کی نفسیات پر منفی اثر ڈالا ہے۔
تحقیقات سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ غزہ میں جاری جنگ اور اس کے غیر واضح اہداف نے صہیونی فوجیوں کا حوصلہ ختم اور خودکشی کی شرح میں اضافہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 44 صہیونی فوجیوں نے جنگ سے پیدا شدہ نفسیاتی مسائل کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔
آپ کا تبصرہ