22 جون، 2025، 10:20 PM

تہران، امریکہ اور اسرائیل مخالف ریلی، صدر پزشکیان کی شرکت

تہران، امریکہ اور اسرائیل مخالف ریلی، صدر پزشکیان کی شرکت

ایرانی صدر پزشکیان نے تہران میں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نکلنے والی ریلی میں شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے دارالحکومت تہران میں امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی شدید مذمت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تہران انقلاب اسکوائر پر نکالی گئی اس ریلی میں صدر پزشکیان نے بھی شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگا رہے تھے۔ علاوہ ازیں ایٹمی ٹیکنالوجی کے حق پر بھی اصرار کررہے تھے۔

ریلی میں شریک لوگوں نے مسلح افواج کے شہید کمانڈروں کی تصاویر کے علاوہ ایران پر حملے کے خلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

ریلی کے دوران اسرائیل پر مسلح افواج کے حملوں کی پرزور حمایت کے علاوہ امریکہ کے خلاف جوابی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا۔

تہران، امریکہ اور اسرائیل مخالف ریلی، صدر پزشکیان کی شرکت

News ID 1933790

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha