11 جون، 2025، 4:12 PM

ایران نے دو ٹن وار ہیڈ لے جانے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

ایران نے دو ٹن وار ہیڈ لے جانے والے جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کیا

ایران کے وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک نے ایک ایسے میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو دو ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ ایران کی عسکری پیش رفت کا نمونہ ہے

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصرزادہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع نے گزشتہ ہفتے دوٹن وارہیڈ سے لیس جدید میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دفاعی امور میں بہت اچھی پیش رفت کی ہے اور ہماری افواج مکمل طور پر جدید ٹیکنالوجی سے مسلح ہیں۔

جنرل ناصرزادہ نے مزید کہا کہ یہ تجربہ ایران کی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران اپنی دفاعی تیاریوں اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

News ID 1933356

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha