مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، کینیڈا کے حکام نے ملک کے دو صوبوں سسکیچیوان اور مانیٹوبا کے جنگلات میں لگی آگ کے وسیع پیمانے پر پھیلاو کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔
سسکیچیوان صوبے کے مقامی حکام نے اعلان کیا ہے کہ شمالی علاقوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہزاروں افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔
مقامی حکام کے مطابق آگ رہائشی علاقوں کے قریب پہنچ رہی ہے اور ہزاروں لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کر رہی ہے۔
دوسری جانب مانیٹوبا کے صوبائی حکام نے بھی بتایا کہ آگ کی تباہی کے باعث 17,000 افراد کو جبری انخلا پر مجبور کیا گیا ہے اور یہ صوبے کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن ہے۔
کینیڈا کے مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے وزیر اعظم مارک کارنی نے آگ پر قابو پانے کے لئے فوج سے مدد طلب کر لی ہے۔
آپ کا تبصرہ