18 مئی، 2025، 3:03 PM

سپاہ پاسداران انقلاب اور آذربائیجان کی افواج کی مشترکہ دفاعی مشقیں

سپاہ پاسداران انقلاب اور آذربائیجان کی افواج کی مشترکہ دفاعی مشقیں

سپاہ پاسداران انقلاب اور آذربائجان کی مسلح افواج کی مشترکہ دفاعی مشقیں کاراباخ کے علاقے میں شروع ہوگئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کی زمینی فورسز اور آذربائیجان کی اسپیشل فورسز نے کاراباخ کے علاقے میں"آراس-2025" کے عنوان سے ایک مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

اتوار کے روز شروع ہونے والی دفاعی مشقوں کا مقصد سرحدی سلامتی کو مضبوط بنانا اور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنا ہے جو 21 مئی تک جاری رہیں گی۔

سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی زمینی افواج کے آپریشنز کے نائب کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ولی مدنی نے بتایا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی اسپیشل فورسز ایران کے صوبہ اردبیل میں واقع بیلہ سوار زمینی سرحدی راستے کے ذریعے آذربائیجان میں داخل ہوئیں تاکہ مشق میں حصہ لے سکیں۔

بریگیڈیئر جنرل مدنی کے مطابق یہ مشترکہ مشق دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تعاون کو بڑھانے، مشترکہ سلامتی کو مضبوط کرنے اور ممکنہ خطرات کے خلاف عملی تیاری کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

News ID 1932761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha