4 مئی، 2025، 10:00 PM

ترک عوام کا امریکی قونصلیٹ کے سامنے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ

ترک عوام کا امریکی قونصلیٹ کے سامنے غزہ کی حمایت میں مظاہرہ

ترکی کے شہریوں نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے غزہ کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ترک عوام نے استنبول میں امریکی قونصل خانے کے سامنے غزہ پر اسرائیلی رژیم کے حملوں کی حمایت پر امریکہ کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھائے غزہ کے عوام کی حمایت میں امریکہ اور قابض صیہونی رژیم کے خلاف نعرے لگائے۔

دوسری طرف فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 52,535 افراد شہید جب کہ 118,491 ہو چکے ہیں۔

News ID 1932401

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha