26 اپریل، 2025، 10:30 PM

شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکہ، زخمیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی، 8 افراد جانبحق

شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکہ، زخمیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی، 8 افراد جانبحق

شہید رجائی بندرگاہ پر دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں واقع شہید رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

ہرمزگان کے ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد 700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر صورتحال کا جائزہ لے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو بندرعباس شہر کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ کسی بھی اسپتال میں زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی رکاوٹ پیش نہیں آئی اور تمام طبی مراکز مکمل الرٹ ہیں۔

زخمیوں کی خون کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے گیلان، تہران، یزد، ہمدان، کرمان، خراسان شمالی اور اصفہان سے بندرعباس خون ارسال کیا گیا ہے۔

News ID 1932206

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha