مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے تہران میں آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم شاہین مصطفی اوف نے ملاقات کی۔
ایران اور آذربائیجان کے مشترکہ اقتصادی کمیشن کا سہولواں اجلاس تہران میں منعقد ہورہا ہے۔
اس موقع پر صدر پزشکیان نے کہا: ایران اور آذربائیجان کے درمیان جغرافیائی سرحدوں سے بالاتر گہرے تاریخی اور ثقافتی تعلقات ہیں جو ہمیشہ قائم رہیں گے۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت، توانائی اور نقل و حمل کے شعبوں میں طے پانے والے معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں کو دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے لئے اہم قرار دیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور آذربائیجان باہمی تعاون کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت دار بن سکتے ہیں۔
اس ملاقات میں آذربائیجان کے نائب وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے مشترکہ عزم کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ آذربائیجان نے گزشتہ دہائیوں کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے اور ہم اس مختصر عرصے میں اہم تبدیلیوں کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔
اس دوران آذربائیجان کے نائب وزیراعظم نے ملک کے صدر کی جانب سے پزشکیان کو آذربائیجان کے دورے کی دعوت دی۔
آپ کا تبصرہ