مہر خبررساں ایجنسی کےمطابق، صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے غزہ کی پٹی میں جارح صیہونی فوج اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان آج کی جھڑپوں میں قابض فوج کے بھاری نقصان کا اعتراف کیا ہے۔
صہیونی روزنامہ "حدشوت" نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی میں قابض فوج اور فلسطینی مزاحمت کے درمیان آج کی جھڑپ میں چار فوجی ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر سوشل میڈیا پر صہیونی صارفین نے قابض فوج کے ان بھاری نقصانات پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمت کی جنگی صلاحیت کا اعتراف کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ