مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی مزاحمتی فورسز کی انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق غزہ میں ایک سرنگ کے اندر بم دھماکے کے نتیجے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین کی مزاحمتی فورسز قابض افواج کو دھول چٹا رہی ہیں، چند روز قبل صہیونی چینل "کان" نے رپورٹ دی کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 826 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی رجیم کی سخت میڈیا سنسر شپ کی وجہ سے درست اعداد و شمار سامنے نہیں آرہے۔
آپ کا تبصرہ