مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ترک طیاروں نے شمالی شام کے صوبہ حلب پر قابض امریکی حمایت یافتہ ڈیموکریٹک کرد عناصر کے ٹھکانوں پر شدید حملے کئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق متعدد ترک جنگی طیارے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے اور حلب کے نواح میں تشرین اور دیر حفر کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔
دوسری طرف ایس ڈی ایف عناصر نے تشرین ڈیم کے جنوبی دیہاتوں کے خلاف ترکی سے وابستہ دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔
شام پر جولانی رجیم کے قبضے کے بعد سے ملک میں امریکہ، اسرائیل اور ترکی سے وابستہ دہشت گردوں نے سر اٹھا لیا ہے۔
آپ کا تبصرہ