مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ ہم لبنان کی جنگ بندی کے فورا بعد حلب اور شام کے شمال مغربی علاقوں پر دہشت گرد گروہوں کے حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد جتھے خطے کو غیر محفوظ بنانے کے صیہونی امریکی منصوبے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں۔
قالیباف نے تاکید کی کہ ہم شام کی قومی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے خبر دار کیا کہ دہشت گرد گروہوں کا کارڈ کھیلنے والی قوتیں جان لیں کہ یہ ناسور ایک دن ضرور ان کے گلے پڑ جائے گا اور ان کی سرزمین اس عفریت کی لیپٹ میں آجائے گی۔
آپ کا تبصرہ