مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے بتایا ہے کہ دنیا کے مختلف حصوں میں فلسطینی عوام کی عوامی حمایت اور غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کے بعد ہزاروں جرمن عوام میونخ کی سڑکوں پر جمع ہوئے، جہاں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے اور سیزفائر کا مطالبہ بھی کیا۔
جرمن شہریوں نے فلسطینی اور لبنانی پرچموں کے ساتھ ساتھ تصاویر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا "ہتھیاروں اور جنگ کے لیے 100 بلین ڈالر منظور نہیں"۔
آپ کا تبصرہ