مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے قطر کے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ فریقین نے تہران اور دوحہ کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی میدان میں باہمی دلچسپی کے مسائل بالخصوص لبنان اور فلسطین میں جنگ کو روکنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔
عراقچی نے اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کو آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان سابقہ معاہدوں پر عملدرآمد پر زور دیا۔
انہوں نے غزہ اور لبنان میں جنگ روکنے کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس سلسلے میں قطر کے تعمیری کردار کو سراہا اور صیہونی حکومت کی جارحیت کو خطے میں نا امنی اور عدم استحکام کا بنیادی سبب قرار دیا۔
اس دوران قطر کے وزیر اعظم نے علاقائی ترقی کے معاملے پر فریقین کے درمیان مشاورت کے عمل کا حوالہ دیتے ہوئے فلسطین اور لبنان میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنے، خطے میں استحکام اور پائیدار سلامتی کے حصول کے لیے علاقائی تعاون پر زور دیا۔
آپ کا تبصرہ