8 اکتوبر، 2024، 7:15 PM

عالمی برادری لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدام کرے، قطر

عالمی برادری لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدام کرے، قطر

قطر کی وزیر مملکت نے لبنان اور غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی پر عالمی برادری کی خاموشی اور غیر فعال کردار کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی تعاون لولوہ الخاطر نے کہا ہے کہ اگر عالمی برادری کی بے عملی نہ ہوتی تو اسرائیلی غاصبوں کو غزہ کے بعد لبنان پر حملہ کرنے کی جرات نہ ہوتی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ قطر لبنانی مسلح افواج کا حامی ہے اور یہ افواج ایک ایسی چھتری ہے جس کے نیچے تمام لبنانی سرگرم جنگ ہیں۔

قطری وزیر نے واضح کیا کہ غاصبوں کا لبنان کے ایک خاص طبقے اور مخصوص علاقے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بے بنیاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ قطر لبنان میں انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے قلیل مدتی اور طویل المدتی منصوبوں کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

لولوہ خاطر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ عالمی برادری لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے سنجیدہ اقدام کرے۔

News ID 1927279

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha