7 ستمبر، 2024، 11:16 PM

بھارت: منی پور میں قتل و غارت گری کا سلسلہ بے قابو!

بھارت: منی پور میں قتل و غارت گری کا سلسلہ بے قابو!

ہندوستان کی ریاست منی پور میں مہینوں سے جاری پر تشدد قتل کے واقعات کا سلسلہ قابو میں نہیں آرہا۔

مہر نیوز نے روزنامہ قومی آواز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ بھارت کے منی پور شہر میں پچھلے کئی مہینوں سے جاری قتل و غارت کا سلسلہ تھمنے کو نہیں آرہا۔

رپورٹ کے مطابق منی پور کے ضلع جریبام میں صبح کے وقت پر تشدد واقعات میں پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

اس بارے میں پولیس اہلکار نے بتایا کہ ایک شخص کو سوتے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، اس واقعہ کے بعد مسلح تصادم میں مزید چار لوگ ہلاک ہوگئے ہیں۔ 

  مذکورہ پولیس اہلکار کے مطابق "ضلعی صدر مقام سے تقریباً 7 کلومیٹر دور پہاڑیوں میں مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ 

روزنامہ قومی آواز کے مطابق اس سے قبل منی پور کے جریبام ضلع میں کوکی اور میتیئی گروپوں کے درمیان فائرنگ کے دوران تین افراد کی ہلاکت سے متعلق خبر موصول ہوئی تھی، حالانکہ یہ تعداد اب 5 بتائی جا رہی ہے۔

 منی پور میں جاری مسلح تصادم پر ہندوستان کے عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

News ID 1926485

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha