10 اگست، 2024، 9:44 AM

شام، امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

شام، امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ

شام کے صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ شام کے مشرقی صوبے الحسکہ میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون طیاروں سے حملہ کیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون حملوں کے بعد فوجی اڈے میں دھماکوں کی آواز سنی گئی ہے۔ 

بعض ذرائع نے کہا ہے کہ امریکی فوجی اڈے سے دھواں اٹھ رہا ہے اور آگ کے شعلے باہر تک دکھائی دے رہے ہیں۔

امریکی فوجی حکام کی جانب سے حملے کے بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ غزہ پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے بعد خطے کی مقاومتی تنظیموں نے امریکی اور صہیونی تنصیبات پر حملے کا اعلان کررکھا ہے۔

News ID 1925881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha