28 جون، 2024، 7:08 PM

غزہ، مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ

غزہ، مجاہدین کے ہاتھوں صہیونی ڈرون تباہ

فلسطینی مجاہدین نے غزہ میں صہیونی ڈرون طیارے کو تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں جاسوسی کے دوران فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ڈرون طیارے کو فضا میں تباہ کردیا ہے۔

تحریک جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مشرقی شہر رفح کی فضاؤں میں محو پرواز صہیونی جاسوس ڈرون طیارے کو فلسطینی مجاہدین نے سرنگون کردیا ہے۔

دراین اثناء غزہ کے مشرقی علاقے الشجاعیہ میں گشت کے دوران صہیونی فوجیوں پر فلسطینی جوانوں نے مارٹر گولوں سے حملہ کیا ہے۔ القدس بریگیڈ کے مطابق الشجاعیہ میں فریقین کے درمیان شدید جھڑپیں ہورہی ہیں۔

تن بہ تن لڑائی کے دوران دشمن کے کئی سپاہی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1925054

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha