17 جون، 2024، 1:42 PM

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کا عرب امارات کے ہم منصب سے رابطہ، غزہ کے بارے میں گفتگو

ایرانی عبوری وزیرخارجہ کا عرب امارات کے ہم منصب سے رابطہ، غزہ کے بارے میں گفتگو

علی باقری نے ٹیلی فون پر عرب امارات کے وزیرخارجہ سے غزہ میں فلسطینیوں پر صہیونی مظالم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ عبداللہ بن زاید النہیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کے مسائل پر گفتگو کی۔

علی باقری نے اماراتی ہم منصب کو عید قربان کی مناسبت سے ہدیہ تبریک پیش کی اور کہا کہ اسلامی ممالک کو غزہ میں صہیونی حکومت کے مظالم کا شکار فلسطینیوں کے حوالے سے مشترکہ کوشش کرنا چاہئے۔

اس موقع پر عرب امارات کے وزیرخارجہ نے بھی ایرانی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی بھائیوں کے لئے امدادی سامان بھیجنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ عرب امارات غزہ میں جنگ بندی اور فلسطینی عوام کو امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے کوششیں جاری رکھے گا۔

News ID 1924761

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha