8 جون، 2024، 7:28 PM

امریکہ جوہری عدم پھیلاو کے نظام کو کمزور کرنا بند کرے، چین

امریکہ جوہری عدم پھیلاو کے نظام کو کمزور کرنا بند کرے، چین

امریکہ میں چینی سفارت خانے کے سرکاری نمائندے نے کہا کہ امریکہ کو جوہری تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کے نظام کو کمزور کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

مہر نیوز ایجنسی نے تاس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ چینی سفارتخانے کے نمائندے نے امریکی حکومت کے معاون خصوصی برائے تخفیف اسلحہ کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امریکہ کو اپنے رویے پر غور کرتے ہوئے مثبت اور درست اقدامات کرنے کا عہد کرنے کی ضرورت ہے اور اس ملک  کو بین الاقوامی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کو کمزور کرنا بند کرنا چاہیے۔

چینی سفارتخانے کی پرس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکہ دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین جوہری ہتھیاروں کا ذخیرہ رکھتا ہے۔ اس کے باوجود وہ جوہری استعمال کی پالیسی پر قائم ہے اور دوسروں کے خلاف اپنی جوہری صلاحیت کو اپ گریڈ کرنے کے لیے بہت زیادہ سرمایہ کاری کرتا ہے اور اس نے نیٹو اتحادیوں کے ساتھ جدید فوجی ٹیکنالوجیز پر تعاون کو مسلسل بڑھایا ہے۔

News ID 1924554

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha