23 مئی، 2024، 10:17 PM

صدر رئیسی نے ایران اور چین کے تعلقات کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے، چینی نائب وزیر اعظم

صدر رئیسی نے ایران اور چین کے تعلقات کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کئے، چینی نائب وزیر اعظم

چینی صدر شی جن پنگ کے خصوصی نمائندے نے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ صدر رئیسی نے ایران اور چین کے درمیان تعلقات کی توسیع کے حوالے سے اہم اقدامات کئے۔

مہر نیوز کے مطابق، چین کے نائب وزیر اعظم نے ایران کے قائم مقام صدر محمد مخبر سے ملاقات میں انہیں ایران کی سلامتی اور ترقی کو یقینی بنانے میں بنیادی کردار ادا کرنے والی شخصیت قرار دیا۔

محمد مخبر نے جواب میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے لئے شرائط سازگار ہیں اور دنیا میں یک قطبی نظام ختم ہو چکا ہے اور عالمی مساوات نے نئی شکل اختیار کر لی ہے جس سے دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کا اچھا موقع میسر آگیا ہے۔

انہوں نے شہید ابراہیم رئیسی کی یاد میں منعقدہ تقریب میں چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے بیجنگ کے اعلیٰ سطحی وفد کی موجودگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آنے والے مہینوں میں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی پیروی نتیجہ خیز رہے گی۔
 
اس موقع پر چینی نائب وزیر اعظم نے  کہا کہ مرحوم صدر رئیسی نے ایران اور چین کے درمیان تعلقات کی توسیع کے حوالے سے اہم اقدامات کئے۔


 انہوں نے مزید کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکومت اور عوام مشکل حالات میں اپنے ایرانی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چینی عہدیدار نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پر عملدرآمد کے لئے محمد مخبر کے تعاون اور فالو اپ کو سراہتے ہوئے کہا کہ پچھلی ملاقاتیں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری کا باعث بنیں۔

News ID 1924257

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha