مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد میں سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے امید ظاہر اور دعا کی کہ یہ میوزیم اسلامو فوبیا کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے کے خلاف ایک توانا آواز بن کر ابھرے گا اور نظریاتی طور پر ہونے والے اختلاف و مسلمانوں کیخلاف ہونے والے پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ بھی کرے گا۔
میوزیم کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ’سیرت میوزیم اسلامو فوبیا کے ناپاک پروپیگنڈے کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرے گا کیونکہ گزشتہ چند دہائیوں سے اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں عالمی سطح پر منفی پروپیگنڈا کیا جارہا ہے‘۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر مسائل کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔
آپ کا تبصرہ