مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینی مقاومت کے ہاتھوں پے درپے شکست کے بعد صہیونی حکام کے درمیان اختلافات بڑھ گئے ہیں۔
صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق اعلی حکام کے درمیان اختلافات کی وجہ سے جنگی کابینہ کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔ مبصرین کے مطابق موجودہ حالات میں کابینہ زیادہ دیر تر قائم نہیں رہ سکے گی۔
اخبار نے لکھا ہے کہ بنی گینٹز اور نتن یاہو کے درمیان اختلافات کے نتیجے میں اسرائیلی سیاست میں بڑی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنگی کابینہ کے درمیان اختلافات بڑھنے کی صورت میں وزیراعظم نتن یاہو جنگی کابینہ کو تحلیل کرکے جنگی امور کو مرکزی کابینہ کے سپرد کرسکتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ