14 فروری، 2024، 9:49 AM

صہیونی حکومت کے دباو میں ہرگز نہیں آئیں گے، فلسطینی قوم پرست رہنما

صہیونی حکومت کے دباو میں ہرگز نہیں آئیں گے، فلسطینی قوم پرست رہنما

عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے رہنما نے کہا ہے کہ غزہ میں جارحیت کی وجہ سے اسرائیل کے سامنے کسی بھی صورت میں نہیں جھکیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی قوم پرست تحریک کے رہنما نے جنگ بندی کے لئے مذاکرات کے دوران اسرائیل کو کسی قسم کی رعایت دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی مقاومت مذاکرات کے دوران اسرائیل کے ناجائز مطالبات کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گی۔

عوامی تحریک برائے آزادی فلسطین کے بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ ماہر الطاہر نے کہا کہ ہم نے مصر کو بتادیا ہے کہ صہیونی حکومت کی تجاویز کو فلسطینی مقاومتی تنظیمیں مسترد کرچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رفح پر اسرائیلی حملوں کی خبروں اور افواہوں کا مقصد مذاکرات کے دوران اسرائیل کے لئے رعایت حاصل کرنا ہے۔ ہم کبھی صہیونی حکومت کو امتیازی رعایت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نتن یاہو کے غیرمنصفانہ منصوبوں کے سامنے کبھی سرتسلیم خم نہیں کریں گے۔

News ID 1921893

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha