26 دسمبر، 2023، 6:42 PM

ایران، شام یا سمندری راستے سے ہم پر حملہ کر سکتا ہے، صیہونی عسکری تجزیہ کار

ایران، شام یا سمندری راستے سے ہم پر حملہ کر سکتا ہے، صیہونی عسکری تجزیہ کار

صیہونی رجیم کے ایک اعلیٰ فوجی افسر نے شام میں ایران کے سینئر فوجی مشیر جنرل رضی موسوی کے قتل پر تہران کے ممکنہ ردعمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی ایک ہوشیار اور حیران کن دشمن ہیں اور وہ ہمیں دوسرے میدانوں میں بھی سرپرائز دیتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی کرنل کوبی ماروم نے جنرل رضی موسوی کی شہادت پر ایران کے رد عمل کے بارے میں مزید کہا کہ ایران شام یا سمندر سے شدید حملوں کے ذریعے ردعمل دے سکتا ہے یا بیرون ملک ہمارے اعلیٰ حکام کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

 انہوں نے مزید اعتراف کیا کہ ہم شمال میں ایک حقیقی سٹریٹیجک بحران سے دوچار ہیں۔ حزب اللہ نے سرحدی پٹی میں ہزاروں لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔

 ہمیں ایمانداری سے یہ تسلیم کرنا چاہیے کہ اسرائیل حقیقت خطرے کو روکنے اور بدلنے میں کامیاب نہیں ہوا ہے۔

News ID 1920862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha