مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم پر یہ حملہ مغربی جاپان میں کھلی فضا میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا گیا۔ ان پر پھینکی جانے والی شے دھواں خارج کرنے والا ایک مبینہ بم تھا، جسے اپنی طرف آتا دیکھ کر فومیو کیشیدا نے فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو نشانہ بننے سے بچا لیا۔
فومیو کیشیدا پر یہ حملہ جنوب مغربی جاپانی شہر اوساکا سے تقریباﹰ 65 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع واکایاما کے ضلع میں ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی ایک بندرگاہ پر جلسے کے دوران کیا گیا۔
جاپانی پبلک براڈکاسٹر این ایچ کے نے بتایا کہ اس موقع پر ایک دھماکا بھی ہوا اور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے اسموک بم پھینکنے والے مشتبہ ملزم کو فوراﹰ ہی گرفتار کر لیا۔ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
آپ کا تبصرہ