1 مارچ، 2023، 6:30 AM

جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس آج سے بھارت میں شروع ہوگا

 جی 20 وزرائے خارجہ کا اجلاس آج سے بھارت میں شروع ہوگا

اجلاس میں شرکت کے لیے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سمیت دیگر غیر ملکی مہمان دہلی پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا سے نقل کیاہےکہ ہندوستان کی صدارت میں جی 20 وزرائے خارجہ کی دو روزہ میٹنگ آج سے نئی دہلی میں شروع ہورہی ہے۔ اس میٹنگ میں حصہ لینے کے لیے غیر ملکی مہمان دہلی پہنچ رہے ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف منگل کی رات نئی دہلی پہنچے۔ وہ جی 20 وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ یوکرین تنازعہ کو لے کر مغربی ممالک کے ساتھ روس کی بڑھتی کشیدگی کے درمیان یہ میٹنگ ہورہی ہے۔

لاوروف بدھ کو وزیر خارجہ ایس جئے شنکر کے ساتھ دوطرفہ میٹنگ بھی کرسکتے ہیں۔ اس دوران دونوں ملکوں کی جانب سے باہمی تعلقات کا جائزہ لیں گے۔ 

لاوروف کے علاوہ، اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی امور کے محکمہ کے انڈر سکریٹری جنرل لی جونہوا بھی جی20 وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان پہنچے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے منگل کو ٹویٹ کیا، ہندوستان میں خوش آمدید! روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور UNDESA کے انڈر جنرل سیکرٹری لی جونہوا جی-20 وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لیے نئی دہلی پہنچ گئے۔

وزیر خارجہ لاوروف رائسینا ڈائیلاگ 2023 میں بھی شرکت کریں گے۔

News Code 1914980

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha