9 ستمبر، 2022، 12:06 AM

غیر ملکی زائرین کا ایران سے عراق میں داخلے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ایرانی نائب صدر کا اعلان

غیر ملکی زائرین کا ایران سے عراق میں داخلے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، ایرانی نائب صدر کا اعلان

ایران کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ عراقی حکومت نے شلمچہ باڈر سے غیر ملکی زائرین کے عراق میں داخل ہونے کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے نائب صدر محمد مخبر نے جمعرات کی شام شلمچہ باڈر کا دورہ کیا اور وہاں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ 

انہوں نے اعلان کیا کہ عراقی وزیر اعظم سے بات چیت کے بعد شلمچہ کےانٹرنیشنل باڈر سے غیر ملکی زائرین کے عراق میں داخل ہونے کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اس سے پہلے عراقی حکام غیر ملکی زائرین کو ایران کے زمینی راستوں سے عراق میں داخلے کی اجازت نہیں دے رہے تھے۔ 

News Code 1912307

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha