2 جون، 2022، 4:38 PM

سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج نہیں کرپائیں گے

سری لنکا کے مسلمان رواں سال حج نہیں کرپائیں گے

سری لنکا کو معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث وہاں کے مسلمان اس سال حج نہیں کرپائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سری لنکا کو معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث وہاں کے مسلمان اس سال حج  نہیں کرپائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق سری لنکا کو آزادی کے بعد سے پہلے شدید معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث حکومتی منتظمین نے اعلان کیا ہے کہ رواں سال ملک کے مسلمان حج کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہیں گے۔

رپورٹ کے مطابق نیشنل حج کمیٹی نے ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن اور مسلم مذہبی اور ثقافتی امور کے محکمے سمیت کئی دیگر جماعتوں سے بات چیت کی جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ سری لنکا کے موجودہ معاشی حالات ٹھیک نہیں اس لیے کوئی بھی مسلمان حج نہیں کرسکے گا۔

حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے صدر سعید ایم رسمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سال کے حج کو ترک کرنے کا فیصلہ مسلم کمیونٹی کے ارکان کی طرف سے ملک کی خاطر کیا گیا ہے تاکہ مشکل وقت میں قوم سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت ڈالر کے سنگین بحران کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کے لیے زیادہ سے زیادہ غیر ملکی کرنسی کی ضرورت ہے۔ ہماری کوشش ہے مسلمان اس کٹھن وقت میں حکومت کا ساتھ دیں۔

News ID 1911069

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha