مہر خبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے روسی پاسپورٹ کے لیے درخواست دینے والے یوکرائنی باشندوں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔ روس نے جنوب مشرقی یوکرائن کے شہر میلیٹوپول سے روسی پاسپورٹ کےحصول کے لیے درخواست دینے والے یوکرائنی باشندوں کی فوٹیج جاری کردی ہے۔
روسی ذرائع کے مطابق، فوٹیج میں جولوگ قطاروں میں کھڑےنظر آرہے ہیں یہ میلیٹوپول کے وہ رہائشی ہیں جوکہ روسی شہریت کے حصول کے لیے درخواست دینے کے لیے جمع ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، روس کے پاس پہلے سے ہی مشرقی یوکرائن کے دو خطوں میں رہنے والے باشندوں کو روسی شہریت دینے کے لیے تیز رفتار پروگرام ہے جس کا دعویٰ روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ